میں ہدایت اللہ سدوخانی صدر جے ایس آئی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان ۔ میں سن 1985 میں جب 15 سال کا تھا تب شعور کی دہلیز پر اپنے والدین کو خاندان کے غریبوں ۔ بیروزگاروں اور مریضوں کیلئے فکر مند پایا ۔ انہیں دیکھ کر اس درد کو محسوس کیا اور لفظ ویلفیئر اور اس کے ترجمہ کو سمجھے بغیر اس راہ پر غیر منظم طریقے سے نکل پڑا ۔ مستحقین آئے ۔ کچھ تھا تو دے دیا ۔ نہیں تھا تو اگلا وقت بتا کر رخصت کر دیا ۔ جو بھی لیا دیا وہ کہیں پر لکھا نہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت تھی ۔ یوں ہمدردی اور غمخواری کا یہ انسانیت آمیز سفر کامرانی کی جانب رواں دواں ہوا ۔ 2019 میں کووڈ 19 کی آفت نے ہمیں جکڑنا شروع کیا ۔ متاثرین آکسیجن کو ترس گئے ۔ کم و بیش تمام رفاہی اداروں میں آکسیجن سلینڈرز ناپید ہو گئے تو مجھے داعیہ پیدا ہوا اور ایک ایک کر کے ساڑھے 4 سو آکسیجن سلینڈرز خریدے جو مریضوں کو فری مہیا کئے جاتے ہیں ۔ 6 ایمبولینسز خرید کر سروس شروع کر دی ۔ مریضوں کے لئے ہنگامی طبی آلات (وھیل چیئرز ۔ بیڈز ۔ پوٹیبل کموڈز ۔ بیساکھیاں ۔ واکر وغیرہ) فری مہیا کئے ۔ الحمدللہ یوں قدم مضبوط ہوئے اور اب مختلف شعبہائے زندگی میں مصروف عمل ہیں ۔ آپ بھی ساتھ ہوں گے تو یہ سفر مزید آسان ہو جائے گا ۔